اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال2018-19ءکے پہلے چار ماہ میں جولائی تا اکتوبرکے دوران تیل کے درآمدی بل میں 16.8فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ اور پاکستانی روپے کی قدرمیں کمی کے نتیجہ میں برآمدات کاحجم 5.2 ارب ڈالر تک بڑھ گیا ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مقدار کے لحاظ سے پٹرولیم مصنوعات …
رواں مالی سال2018-19ءکے پہلے چار ماہ میں جولائی تا اکتوبرکے دوران تیل کے درآمدی بل میں 16.8فیصد کا اضافہ
اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال2018-19ءکے پہلے چار ماہ میں جولائی تا اکتوبرکے دوران تیل کے درآمدی بل میں 16.8فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ اور پاکستانی روپے کی قدرمیں کمی کے نتیجہ میں برآمدات کاحجم 5.2 ارب ڈالر تک بڑھ گیا ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مقدار کے لحاظ سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 40.33 فیصد یعنی 3.65 ملین ٹن کی کمی ہوئی ہے تاہم قیمتوںمیں اضافہ اور پاکستانی کرنسی کی مالیت میں کمی کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 16فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران مشینری کی درآمدات میں 17.8 فیصد کی کمی سے درآمدات کا حجم 3.68 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 3.03 ارب ڈالر تک کم ہوگیا۔









