روسی اقتصادی شرح نمو رواں اور آئندہ سال3.8 فیصد رہنے کا امکان ہے،آئی ایم ایف

71
IMF
IMF

واشنگٹن۔11اپریل (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے کہا ہے کہ روس کی اقتصادی شرح نمو رواں اور آئندہ سال ( 2021 اور 2022) 3.8 فیصد رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ کورونا وائرس کے باعث درپیش بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت کے موثر اقدامات ہیں۔تاس نیوز نے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے روس الیکسی موزین کے حالیہ بیان کے حوالے سے بتایا کہ کورونا وبا نے دنیا کے اکثر علاقوں میں اقتصادی سرگرمیوں کو متاثر کیا تاہم روس نے اپنے موثر اقدامات کے باعث صورتحال پر کافی حد تک قابو پالیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ماہرین نے 2020 کے دوران روس کی اقتصادی شرح نمو 5.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی جو کورونا وبا کی وجہ سے کم ہوکر 3.1 فیصد رہی، تاہم رواں اور آئندہ سال (2021 اور 2022 ) اس میں کافی حد تک بہتری آئے گی اور یہ وبا سے قبل کی سطح سے کافی آگے نکل جائے گی۔عالمی اقتصادی ترقی بارے حالیہ رپورٹ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ 2021 ءاور 2022 ءمیں روس کی مجموعی قومی پیداوار ( جی ڈی پی ) کی شرح نمو 3.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔