ترقی پذیر ملکوں کو اپریل کے آخر تک 2 ارب ڈالرکی کورونا ویکسین معاونت کے لیے پرعزم ہیں،عالمی بینک

واشنگٹن۔11اپریل (اے پی پی):عالمی بینک (ورلڈ بینک)اپنے 12 ارب ڈالر کے کورونا ویکسین پلان کے تحت 40 کے قریب ترقی پذیر ملکوں کو اپریل کے آخر تک 2 ارب ڈالر کی مالی معاونت کے لیے پرعزم ہے،یہ رقم ان ملکوں میں کورونا ویکسین کی تیاری اور ویکسینیشن پر خرچ کی جائے گی۔رائٹرز نے عالمی بینک کے مینیجنگ ڈائریکٹر برائے آپریشنز وین ٹروسنبرگ کے صحت بارے ایک فورم سے خطاب کے …

واشنگٹن۔11اپریل (اے پی پی):عالمی بینک (ورلڈ بینک)اپنے 12 ارب ڈالر کے کورونا ویکسین پلان کے تحت 40 کے قریب ترقی پذیر ملکوں کو اپریل کے آخر تک 2 ارب ڈالر کی مالی معاونت کے لیے پرعزم ہے،یہ رقم ان ملکوں میں کورونا ویکسین کی تیاری اور ویکسینیشن پر خرچ کی جائے گی۔رائٹرز نے عالمی بینک کے مینیجنگ ڈائریکٹر برائے آپریشنز وین ٹروسنبرگ کے صحت بارے ایک فورم سے خطاب کے حوالے سے بتایا کہ بینک ترقی پذیر ملکوں کو کورونا ویکسین کی فراہمی کے لیے 12 ارب ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے،اس میں سے 2 ارب ڈالر اپریل کے آخر تک فراہم کردیے جائیں گے۔یہ فنڈ ترقی پذیر ملکوں میں کورونا وائرس کی تیاری و تقسیم کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

رائٹرز نے عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس کے حالیہ بیان کا بھی حوالہ دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ بینک کی موسم بہار 2021 ءکے اجلاس میں 50 ملکوں کو اسی سہولت کے لیے سال کے وسط تک مزید 4 ارب کے فنڈ فراہم کرنے کی منظوری دی جانے کی توقع ہے۔اس موقع پر پبلک ہیلتھ سے متعلق ماہرین نے متنبہ کیا کہ اگر ترقی پذیر دنیا میں ویکسین لگانے کی رفتار تیز نہ ہوئی تو کورونا وائرس اور ویکسینوں کے درمیان مقابلے کی صورتحال ختم ہوسکتی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گریبیسس نے کہا ہے کہ اگر وائرس پھیلتا رہا اور اس میں تبدیلیاں آتی رہیں تو موجودہ ویکسین کو غیر موثر قرار دیا جاسکتا ہے، یہاں تک کہ وہ ممالک جن کے پاس ویکسین کی زیادہ کوریج موجود ہے وہ محفوظ نہیں ہوں گے کیونکہ ہمارے پاس موجود ویکسینوں کے ذریعہ وائرس کی نئی قسموں کا سدباب نہیں کیا جاسکتا۔