صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پرمحکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کے روہڑی اور حیدرآباد سرکلز نے منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرکے ا ن کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی14کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔
محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی کارروائیاں3ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے مالیت چرس برآمد

مزید خبریں
کراچی۔ 19 ستمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پرمحکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کے روہڑی اور حیدرآباد سرکلز نے منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرکے ا ن کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی14کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔
ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق سینٹرل جیل روڈ پر روہڑی سرکل نے دو کارروائیوں کے دوران2ملزمان شریف اور اشرف کو گرفتار کرکے 12کلو چرس اور 2بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلیں برآمدکرلیں جبکہ تیسری کارروائی میں حیدرآباد سرکل نے اکرو چیک پوسٹ پر مسافر کوچ میں سوار ملزم عبدالکریم کو گرفتار کرکے2کلو چرس برآمدکرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔







