صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا سٹیج اداکار آصف اقبال کے انتقال پر اظہار افسوس

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا سٹیج اداکار آصف اقبال کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور۔19ستمبر (اے پی پی):وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے سینئر سٹیج اداکار آصف اقبال کے ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ سینئر سٹیج اداکار آصف اقبال کا انتقال ان کے اہلخانہ کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے،انہوں نے تھیٹر کے لیے طویل جدوجہد کی اور اس شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ آصف اقبال کا اندازِ گفتگو اور طرزِ اداکاری منفرد تھا، جس کے باعث انہوں نے تھیٹر کے میدان میں اپنی الگ پہچان بنائی۔وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب نے آصف اقبال کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللٰہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔