پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار اسکولز سیزن ٹو کے افتتاحی میچ میں بیکن ہائوس اسکول نے ایچی سن کالج کو 20 رنز سے شکست دے دی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں بیکن ہائوس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔ یعقوب خان نے آل رائونڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 رنز کی اننگز کھیلی …
پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام،بیکن ہائوس اسکول نے ایچی سن کالج کو 20 رنز سے ہرادیا

مزید خبریں
لاہور۔19ستمبر (اے پی پی):پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار اسکولز سیزن ٹو کے افتتاحی میچ میں بیکن ہائوس اسکول نے ایچی سن کالج کو 20 رنز سے شکست دے دی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں بیکن ہائوس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔ یعقوب خان نے آل رائونڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رائے علی امجد نے 47، عبدالرمیض نے 37، علی یار یاسین خان نے 31 اور محمد عادل نے 28 رنز بنائے۔
ایچی سن کالج کی جانب سے حسن مدثر نے چار اور مغیث واصف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں ایچی سن کالج کی ٹیم 38.2 اوورز میں 224 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ سفیان سراج نے 50، داد توقیر نے 39، عبدلواسع نے 32 اور عمر راشد نے 31 رنز بنائے۔ زنورین نے 23 گیندوں پر 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی کے قریب پہنچانے کی کوشش کی تاہم وہ مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرسکے۔ بیکن ہائوس کی جانب سے تمام سات بولرز نے کم از کم ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ یعقوب خان کو شاندار آل رائونڈر کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
انہوں نے بیٹنگ میں 51 رنز بنانے کے علاوہ 41 رنز دے کر ایک وکٹ بھی حاصل کی۔پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار اسکولز کے دوسرے سیزن میں پاکستان کے 100 اضلاع سے 1400 اسکولز شرکت کر رہے ہیں، جہاں ستمبر سے دسمبر تک چالیس اوورز کے مجموعی طور پر 2900 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیزن کا باقاعدہ افتتاح ہفتہ کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کیا۔







