بوداپست۔27اکتوبر (اے پی پی):ہنگری کے وزیرِ خارجہ پیٹر سییارتو نے کہا ہے کہ ان کا ملک عملی حقیقتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے روسی تیل سے دستبردار نہیں ہو سکتا۔ تاس کے مطابق انہوں نے زور دیا کہ توانائی کی فراہمی ایک سیاسی نہیں بلکہ حقیقت پر مبنی معاملہ ہے کیونکہ آپ اپنے گھروں کو سیاست سے گرم یا ٹھنڈا نہیں کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے …
روسی تیل خریدنے سے دستبردار نہیں ہوسکتے ، ہنگری

مزید خبریں
بوداپست۔27اکتوبر (اے پی پی):ہنگری کے وزیرِ خارجہ پیٹر سییارتو نے کہا ہے کہ ان کا ملک عملی حقیقتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے روسی تیل سے دستبردار نہیں ہو سکتا۔ تاس کے مطابق انہوں نے زور دیا کہ توانائی کی فراہمی ایک سیاسی نہیں بلکہ حقیقت پر مبنی معاملہ ہے کیونکہ آپ اپنے گھروں کو سیاست سے گرم یا ٹھنڈا نہیں کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے اس معاملے پر تفصیلی گفتگو کی اور ہنگری کی جغرافیائی صورتحال کی وضاحت کی، کیونکہ ملک کو سمندر تک رسائی حاصل نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ امریکی وزیر خارجہ پہلے مغربی سیاست دان ہیں جنہوں نے تسلیم کیا کہ جغرافیہ کا احترام کرنا ضروری ہے۔








