کیف۔26دسمبر (اے پی پی):یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی حملوں کی وجہ سے ملک میں توانائی کی بندش کے باوجودوہ فتح کی جانب گامزن ہیں۔
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق وڈیو پیغام میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ فضائی حملوں کے خلاف محتاط رہیں کیونکہ روسی افواج کسی بھی وقت نئے حملے کر سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روسی حملوں کی وجہ سے یوکرین میں بجلی کی بندش کے باوجود وہ فتح کے لیے لڑتے رہیں گے اور انہیں کسی بھی صورت حال کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ24 فروری کو شروع ہونے والی روس۔یوکرین جنگ میں روسی فوج نے کھیرسن شہر پر حالیہ حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا ہے،ہم ہر روسی قاتل کو تلاش کرکے اس کا بدلہ لیں گے۔