روسی صدر سے ملاقات کا اہتمام کیا جا رہا ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

144

واشنگٹن۔10جنوری (اے پی پی):امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ان سے ملنا چاہتے ہیں اور ان کے درمیان ملاقات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے یہ بیان اقتدار سنبھالنے سے صرف ڈیڑھ ہفتہ قبل دیا ہے۔ قبل ازیں انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران یوکرین میں امن قائم کرنے کے وعدے کیے تھے۔ العربیہ اردو کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے
فلوریڈا کے پام بیچ میں اپنے مار اے لاگو ریزارٹ میں ریپبلکن گورنرز کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ صدر پیوٹن ان سے ملنا چاہتے ہیں اور ہم ملاقات کا اہتمام کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوامی سطح پر بھی کہا ہے کہ روسی صدران سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور ہمیں یہ خونی جنگ ختم کرنا ہو گی۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کبھی بھی جنگ بندی یا امن معاہدے کے لیے کوئی ٹھوس تجاویز پیش نہیں کیں اور اکثر امریکا کی طرف سے یوکرین کو بھیجی جانے والی فوجی امداد پر تنقید کی ہے۔