روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے 2036 ءتک صدر رہنے کےلئے آئینی ترامیم کے حق میں78 فیصد عوام نے ووٹ دیا ہے، الیکشن کمیشن

ماسکو۔ 2 جولائی (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے 2036 ءتک صدر رہنے کے لیے آئین میں کی گئی ترامیم کے حق میں اب تک78 فیصد عوام نے ووٹ دے دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے روسی الیکشن کمیشن کے حوالے سے بتایا کہ اس ریفرنڈم میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی 90 فیصد تک مکمل ہو گئی ہے جن میں سے 78 فیصد نے نئی آئین …

ماسکو۔ 2 جولائی (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے 2036 ءتک صدر رہنے کے لیے آئین میں کی گئی ترامیم کے حق میں اب تک78 فیصد عوام نے ووٹ دے دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے روسی الیکشن کمیشن کے حوالے سے بتایا کہ اس ریفرنڈم میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی 90 فیصد تک مکمل ہو گئی ہے جن میں سے 78 فیصد نے نئی آئین کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ ووٹ ڈالنے کی شرح65 فیصد تک رہی۔ روسی صدر پیوٹن کی موجودہ صدارت کی مدت 2024 ءمیں ختم ہونی تھی لیکن آئینی اصلاحات کے بعد روسی صدر کو مسلسل 2 بار کے لیے صدر بننے کا اختیار مل گیا ہے یعنی پیوٹن 2036ءتک صدر رہ سکتے ہیں، تاہم اپوزیشن جماعتوں نے ان نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر کا مقصد پوری زندگی صدر رہنا ہے۔ روسی صدر نے اس دعوی کو مسترد کر دیا ہے۔