ماسکو ۔ 04 اپریل (اے پی پی) روسی صدر ولادی میر پو ٹن نے سینٹ پیٹرز برگ میں ہونے والے بم دھماکوں کی جگہ کا دورہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے سینٹ پیٹرز برگ کے زیر زمین ریلوے کے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکوں کی جگہ کا دورہ کیا اس دوران دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔صدر پیوٹن نے زیر زمین میٹرو ریلوے اسٹیشن …
روسی صدر کا سینٹ پیٹرز برگ میں بم دھماکوں سے متاثر زیر زمین ریلوے کے اسٹیشن کا دورہ

مزید خبریں
ماسکو ۔ 04 اپریل (اے پی پی) روسی صدر ولادی میر پو ٹن نے سینٹ پیٹرز برگ میں ہونے والے بم دھماکوں کی جگہ کا دورہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے سینٹ پیٹرز برگ کے زیر زمین ریلوے کے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکوں کی جگہ کا دورہ کیا اس دوران دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔صدر پیوٹن نے زیر زمین میٹرو ریلوے اسٹیشن پر جائے حادثہ کے مقام پر سرخ رنگ کا گلدستہ رکھا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ خصوصی فوجی دستوں کے سربراہ دھماکے کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں لہذا اس افسوس ناک واقعے کی اصل وجہ جلد سامنے آ جائے گی۔







