روسی صدر کی طرف چینی کمپنی ہواوے کے حق میں بیان

ماسکو ۔ 8 جون (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے حق میں بیان دیا ہے،امریکا ہواوے کو بلیک لسٹ کر چکا ہے۔ روس میں ہونے والے اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا ہے کہ ہواوے کو نہ صرف دیوار سے لگایا جا رہا ہے بلکہ اسے بین الاقوامی مارکیٹ سے نکالنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔ اس …

ماسکو ۔ 8 جون (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے حق میں بیان دیا ہے،امریکا ہواوے کو بلیک لسٹ کر چکا ہے۔ روس میں ہونے والے اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا ہے کہ ہواوے کو نہ صرف دیوار سے لگایا جا رہا ہے بلکہ اسے بین الاقوامی مارکیٹ سے نکالنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔ اس اجلاس میں چینی صدر شی جِن پنگ بھی شریک ہیں۔ صدر پوٹن نے امریکا کا نام لیے بغیر کہا کہ ہواوے کو تجارتی جنگ کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply