روسی صدر کی عوامی مقبولیت کم ہوکر 39 فیصد رہ گئی،سروے

ماسکو ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی عوامی مقبولیت میں گزشتہ ایک سال کے دوران 20 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے، جس کی وجہ عوام کے نئے پنشن قانون سے ناراضگی بتائی گئی ہے۔ماسکو ٹائمزنے لیواڈا کی جانب سے کرائے گئے سروے کے حوالے سے کہا کہ نومبر 2017ءمیں پیوٹن کی مقبولیت 59 فیصد تھی جو ستمبر 2018ءمیں کم ہو کر 39 فیصد پر آ گئی ہے۔ گزشتہ جون میں جب حکومت نے پنشن اصلاحات کے منصوبہ کا اعلان کیا تھا تو 48 فیصد لوگوں نے کہا تھا کہ ان کوصدر پیوٹن پر اعتماد ہے۔گزشتہ ایک سال کے دوران پیوٹن کے بارے عدم اطمینان کی سطح سات سے بڑھ کر 13 فیصد پر جا پہنچی ہے۔