روسی مسلح افواج کا نیٹو کی طرف سے یوکرین کو فراہم کردہ ایف ۔16 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

184
روسی مسلح افواج کا نیٹو کی طرف سے یوکرین کو فراہم کردہ ایف ۔16 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

ماسکو۔27دسمبر (اے پی پی):روس کی مسلح افواج نے نیٹو کی طرف سے یوکرین کو فراہم کردہ ایف ۔16 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، اس طیارے کو روس کے زاپوریزیا کے علاقے میں میزائل داغنے کی کوشش کے دوران مار گرایا گیا۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق نئے خطوں کے انضمام کے لئے روس کی کوآرڈینیٹنگ کونسل کے شریک چیئرمین ولادیمیر روگوف نے محاذ جنگ سے ٹیلی گرام پر لکھا کہ یوکرینی ایف ۔16 لڑاکا طیارہ خطے پر میزائل حملہ کرنے کی پوزیشن میں تھا لیکن اس کو مار گرا لیا گیا۔

واضح رہے کہ روس کی نجی کمپنی فوریز نے نیٹو کے رکن ممالک کی طرف سے یوکرین کو فراہم کئے جانے والے ایف ۔16 لڑاکا طیاروں میں سے پہلا طیارہ مار گرانے والے کو ڈیڑ ھ کروڑ روبل( ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر ) انعام دینے کا اعلان کر رکھا تھا۔