ماسکو۔16اکتوبر (اے پی پی):روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے(بی آر آئی) کے 10سال مکمل ہونے کے موقع پر 2روزہ بین الاقوامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین پہنچ گئے۔ فرانسیسی خبر رساں دارے نے روسی وزارت خارجہ کے ٹویٹ کے حوالے سے بتایا کہ وزیر خارجہ چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔
اس موقع پر چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ چین اپنے اہم منصوبے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی)کی ایک دہائی مکمل ہونے پر17 اور 18 اکتوبر کو 130 ممالک کے نمائندوں کی میزبانی کر رہا ہے۔