روسی گندم اور سورج مکھی کے تیل کے برآمدی نرخوں میں کمی

102
Strategy
Strategy

ماسکو۔08 نومبر(اے پی پی)روسی گندم کے برآمدی نرخوں میں کمی آ گئی جس کی وجہ روس کی مقامی مارکیٹ میں گندم کی سپلائی تیز ہونا ہے۔بلیک سی گندم کی سپلائی کے سودے برائے نومبر 223 ڈالر فی ٹن فری آن بورڈ جبکہ ایگری کنسلٹنسی سیوکان کے ذریعے سودے 228.5ڈالر فی ٹن طے پائے۔روسی جو کی سپلائی کے نرخ 236 ڈالر فی ٹن رہے۔روسی مارکیٹ میں سورج مکھی کے بیج 400روبلز کی کمی کے ساتھ 17550 روبلز فی ٹن اور سورج مکھی کا تیل 1825 روبل کی کمی کے ساتھ 43350 روبل فی ٹن جبکہ اس کی برآمدی قیمت 10ڈالر کی کمی کے ساتھ 645 ڈالر فی ٹن طے پائی۔آئی کار کے ساﺅتھ رشیا انڈکس میں سفید چینی کی سپلائی کے نرخ 559 ڈالر فی ٹن پر بند ہوئے۔