روس اور انڈونیشیا 2026 میں روسی ساحل کے قریب مشترکہ بحری مشقیں کریں گے،روسی سفیر

جکارتہ۔28اکتوبر (اے پی پی):روس اور انڈونیشیا 2026 میں روس کے ساحل کے قریب مشترکہ بحری مشقیں کریں گے۔تاس کے مطابق انڈونیشیا میں روس کے سفیر سرگئی ٹولچینوف نےانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک آئندہ سال ہونے والی "اورودا" (Orruda) نامی روس۔انڈونیشیا بحری مشقوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی مشترکہ مشقیں 2024 میں منعقد ہوئیں، اور اس موقع پر طے پایا تھا کہ یہ مشقیں …

جکارتہ۔28اکتوبر (اے پی پی):روس اور انڈونیشیا 2026 میں روس کے ساحل کے قریب مشترکہ بحری مشقیں کریں گے۔تاس کے مطابق انڈونیشیا میں روس کے سفیر سرگئی ٹولچینوف نےانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک آئندہ سال ہونے والی "اورودا” (Orruda) نامی روس۔انڈونیشیا بحری مشقوں کی تیاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی مشترکہ مشقیں 2024 میں منعقد ہوئیں، اور اس موقع پر طے پایا تھا کہ یہ مشقیں ہر دو سال بعد منعقد کی جائیں گی۔ سفیر نے کہا کہ 2026 میں ہونے والی مشقیں روسی فیڈریشن کے اردگرد سمندری حدود میں ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے اختتام تک روس اور انڈونیشیا کے بحری افسران کے درمیان ان مشقوں کی تیاری سے متعلق ابتدائی مشاورت متوقع ہے۔

روس کے سفیر نے کہا کہ وہ مستقبل کے حوالے سے پُرامید ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ مشقیں آئندہ سال ضرور منعقد ہوں گی، جو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کا باعث بنیں گی۔

مزید خبریں