روس اور چین کے دفاعی سربراہان کا مزید فوجی تعاون کا اعادہ

روس اور چین کے دفاعی سربراہان کا مزید فوجی تعاون کا اعادہ

بیجنگ ۔28اپریل (اے پی پی):روس اور چین کے وزرائے دفاع نے فوجی تعاون بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق وزرائے دفاع سرگئی شوئیگُو اور چین کے وزیز خارجہ دونگ جُن نے گزشتہ روز قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے علاقائی سلامتی اجلاس کے موقع پر بات چیت کی۔

اس فریم ورک کی قیادت روس اور چین کر رہے ہیں۔روسی حکام نے شوئیگو کے حوالے سے کہا کہ ماسکو اور بیجنگ کا “موجودہ عالمی نظام کے بنیادی مسائل اور فوری نوعیت کے بین الاقوامی مسائل پر” عمومی اتفاق ہے۔

اطلاعات کے مطابق دونگ نے کہا کہ یہ خاص طور پر اہم ہے کہ غیر مستحکم بین الاقوامی ماحول میں دونوں مسلح افواج کے درمیان تعلقات انتہائی فعال رہیں۔

انہوں نے دوطرفہ بات چیت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ وہ اگلے ماہ چین کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات متوقع ہے۔