روس میں پاکستان کے سفیر گلوکار فخر عالم کی ویزا مدت ختم ہونے کی بناءپر ان کو روکنے کے معاملہ پر مقامی حکام کے ساتھ رابطہ میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ روس میں پاکستان کے سفیر گلوکار فخر عالم کی ویزا مدت ختم ہونے کی بناءپر ان کو روکنے کے معاملہ پر مقامی حکام کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستانی سفیر نے فخر عالم سے بات بھی کی ہے اور امید ہے کہ مسئلہ جلد …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ روس میں پاکستان کے سفیر گلوکار فخر عالم کی ویزا مدت ختم ہونے کی بناءپر ان کو روکنے کے معاملہ پر مقامی حکام کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستانی سفیر نے فخر عالم سے بات بھی کی ہے اور امید ہے کہ مسئلہ جلد ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ فخر عالم اپنے مشن ”پرواز“ کے تحت دنیا بھر کے سفر پر ہیں اور انہیں روس کے یوژونو سخا لنکس ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد زائد المیعاد ویزا ہونے کی بناءروکا گیا ہے۔