ماسکو ۔ یکم مارچ (اے پی پی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس نے امریکہ کے ساتھ براہ راست فوجی تصادم کے بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث انتہائی جدید ٹیکنالوجی کے حامل ایٹمی ہتھیار تیار کر لئے ہیں۔ جمعرات کو قوم سے اپنے سالانہ خطاب میں ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ روس نے امریکی میزائل دفاعی نظام کے جواب میں برسوں تک خاموشی اور …
روس نے انتہائی جدید ٹیکنالوجی کے حامل ایٹمی ہتھیار تیار کر لئے ہیں، ولادی میر پیوٹن

مزید خبریں
ماسکو ۔ یکم مارچ (اے پی پی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس نے امریکہ کے ساتھ براہ راست فوجی تصادم کے بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث انتہائی جدید ٹیکنالوجی کے حامل ایٹمی ہتھیار تیار کر لئے ہیں۔ جمعرات کو قوم سے اپنے سالانہ خطاب میں ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ روس نے امریکی میزائل دفاعی نظام کے جواب میں برسوں تک خاموشی اور صبر کے ساتھ کام کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ایٹمی ہتھیار تیار کئے ہیں جوتنصیب کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ روس نے بڑے پیمانے پر ”ایون گارڈز“ نامی بین براعظمی میزائل کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع کر دی ہے اور یہ میزائل امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے نصب کردہ میزائل دفاعی نظام سے بچتے ہو ئے اپنے ہدف تک آواز کی رفتار سے 20 گنا تیزی کے ساتھ پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ کئی طرح کے ایٹمی وار ہیڈز سات لے جا سکتا ہے۔








