روس نے یوکرین میں یورپی افواج کی تعیناتی مسترد کر دی

127

ماسکو ۔26فروری (اے پی پی):روس نے یوکرین میں یورپی افواج کی تعیناتی مسترد کر دی۔ تاس کے مطابق کریملن ہاؤس کا کہنا ہے کہ وہ روس کی تزویراتی نوعیت کی حامل نادر معدنیات کے بڑے ذخائر کے حوالے سے امریکا کے ساتھ تعاون کے مواقع دیکھ رہا ہے۔

روسی صدر ولادیمیرپیوٹن نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ہم روس کو واپس ملنے والی اپنی نئی اراضی پر غیر ملکی کمپنیوں کے استقبال کے لیے تیار ہیں .ہم نئے علاقوں میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ کام کے لیے مستعد ہیں جن میں امریکی بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس یوکرین میں پائے جانے والے قدرتی ذخائر کے مقابلے میں کہیں زیادہ ذخائر کا مالک ہے اور ان ذخائر سے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔