مصر میں عمرہ و حج کے نام پر شہریوں کو دھوکہ دینے والی چار کمپنیوں کے افراد گرفتار کرلیا

قاہرہ ۔26فروری (اے پی پی):مصر میں عمرہ و حج کے نام پر شہریوں کو دھوکہ دینے والی چار کمپنیوں کے افراد گرفتار کرلیا۔مصری وزارت داخلہ نے جرائم سے نمٹنے، سیاحت کے تحفظ سے متعلق خلاف ورزیوں پر قابو پانے اور بغیر لائسنس کے سیاحت کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں پر کنٹرول سخت کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے بغیر لائسنس کام کرنے والی …

قاہرہ ۔26فروری (اے پی پی):مصر میں عمرہ و حج کے نام پر شہریوں کو دھوکہ دینے والی چار کمپنیوں کے افراد گرفتار کرلیا۔مصری وزارت داخلہ نے جرائم سے نمٹنے، سیاحت کے تحفظ سے متعلق خلاف ورزیوں پر قابو پانے اور بغیر لائسنس کے سیاحت کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں پر کنٹرول سخت کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے بغیر لائسنس کام کرنے والی چار کمپنیوں کو پکڑ کر ان کا کام بند کردیا گیا ہے۔

کمپنیوں کے افراد حج اور عمرہ جیسے اسفار پر مبنی مذہبی سیاحتی دوروں کے بہانے شہریوں کو دھوکہ دے رہے تھے۔پبلک سکیورٹی اینڈ ٹورازم اینڈ نوادرات پولیس سیکٹرز کی معلومات اور تحقیقات نے اس بات کی تصدیق کی کہ بغیر لائسنس کے 4 کمپنیاں شہریوں کو دھوکہ دے رہی تھیں ۔ مختلف سیاحتی اور مذہبی پروگراموں کے انعقاد کے بہانے ان سے رقم ہتھیا رہی تھیں۔

کمپنیوں نے شہریوں کو یقین دلایا تھا کہ وہ لائسنس یافتہ سیاحتی کمپنیاں ہیں ۔طریقہ کار کو قانونی شکل دینے کے بعد ان کمپنیوں کے منتظمین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان کمپنیوں کے دفاتر سے پاسپورٹ، ویزے، مذہبی دوروں کے پروگرام، اشتہاری کارڈر اور رسیدیں برآمد کرلی گئیں۔

مزید خبریں