ماسکو ۔31اکتوبر (اے پی پی):روس نے 131 آسٹریلیاشہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تاس کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آسٹریلیائی حکومت نے کچھ روسی شہریوں پر سیاسی وجوہات کی بنا پر پابندیاں عائد کی تھیں اس کے جواب میں 131 آسٹریلیائی شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے، جن میں فوجی حکام، …
روس نے 131 آسٹریلیاشہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

مزید خبریں
ماسکو ۔31اکتوبر (اے پی پی):روس نے 131 آسٹریلیاشہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
تاس کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آسٹریلیائی حکومت نے کچھ روسی شہریوں پر سیاسی وجوہات کی بنا پر پابندیاں عائد کی تھیں اس کے جواب میں 131 آسٹریلیائی شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے، جن میں فوجی حکام، کمپنیوں کے مینیجرز اور صحافی شامل ہیں جبکہ ان افراد کی فہرست بھی شائع کر دی گئی ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ آسٹریلیا روس کے خلاف اپنی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے اور اس وجہ سے پابندیوں کی فہرست کی تجدید کا عمل جاری رہے گا۔








