وزیر خارجہ اسحاق ڈار ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ گئے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ گئے

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سرکاری مصروفیات کے سلسلے میں ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ گئے۔

اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق استنبول آمد پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا استقبال ڈپٹی چیف آف اسٹاف برائے انتظامیہ بریگیڈیئر جنرل شینول واروول، ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید، ترک وزارتِ خارجہ کے سفیر جہاد ایرگینائے اور ترک حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔