روس نے 30 امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا

ماسکو ۔ 12 جولائی (اے پی پی) روس نے 30 امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا ۔روسی ذرائع کے مطابق روس نے 2016ءمیں امریکا سے اپنے 35 سفارتکاروںکی ملک بدری کے جواب میں امریکا کے 30 سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے واشنگٹن اور نیویارک میں روس کے نمائندہ دفاتر کو بند کرنے کے مسئلے پر پیدا ہونے والے سفارتی اختلافات کو …

ماسکو ۔ 12 جولائی (اے پی پی) روس نے 30 امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا ۔روسی ذرائع کے مطابق روس نے 2016ءمیں امریکا سے اپنے 35 سفارتکاروںکی ملک بدری کے جواب میں امریکا کے 30 سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے واشنگٹن اور نیویارک میں روس کے نمائندہ دفاتر کو بند کرنے کے مسئلے پر پیدا ہونے والے سفارتی اختلافات کو امریکی حکومت کی جانب سے حل نہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روس نے گذشتہ سال کے آخری مہینوں میں اٹھائے جانے والے امریکی اقدامات کے جواب میں 30 امریکی سفارت کاروں کو ملک چھوڑ دینے کا حکم دیا ۔روس نے ہیمبرگ میں صدرپیوٹن اور ٹرمپ کی ملاقات کے صرف تین دن بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔

Leave a Reply