روس چین کو خام تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک، جولائی میں1.17ملین بیرل یومیہ تیل برآمد کیا

79

بیجنگ ۔ 30 اگست (اے پی پی) روس ماہ جولائی میں چین کو خام تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک رہا،گذشتہ سال جولائی کی نسبت رواں سال جولائی میں روس سے تیل کی درآمد میں 54 فیصد اضافہ ہوا۔چین کے محکمہ کسٹم کے مطابق جولائی میں روس سے 4.97 ملین ٹن (1.17ملین بیرل یومیہ)تیل چین آیا یہ مسلسل پانچواں ماہ ہے کہ روس چین کو تیل سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والا ملک ہے۔