مالی سال 2016-17ءمیں ایس ایم ایز کے شعبہ کو 12 ہزار نئے قرضے جاری

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2016-17ءکے دوران چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کے شعبہ کو 12 ہزار نئے قرضے جاری کئے گئے جبکہ گذشتہ مالی سال میں ایس ایم ایز کے شعبہ کے واجب الادا قرضوں کی شرح میں 28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور شعبہ کی جانب سے قرض واپس نہ کرنے کی شرح میں 24 فیصد …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2016-17ءکے دوران چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کے شعبہ کو 12 ہزار نئے قرضے جاری کئے گئے جبکہ گذشتہ مالی سال میں ایس ایم ایز کے شعبہ کے واجب الادا قرضوں کی شرح میں 28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور شعبہ کی جانب سے قرض واپس نہ کرنے کی شرح میں 24 فیصد کی کمی واقع ہوئی ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال میں ایس ایم ایز کے شعبہ سے وابستہ قرض حاصل کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار تک بڑھ گئی جو مالی سال 2015-16ءکے اختتام پر ایک لاکھ 65 ہزار تھی۔ اس طرح ایک سال کے عرصہ میں 12 ہزار نئے قرضے جاری کئے گئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply