ماسکو۔30نومبر (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ وہ جاپان کے شہر اوساکا میں ہونے والی ایکسپو 2025میں شرکت نہیں کرے گا۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس میں قائم عالمی نمائشوں کے بیورو کے عمومی اجلاس میں روسی نمائندے نے کہا کہ ان کا ملک اوساکا میں ہونے والی ایکسپو 2025سے دستبردار ہورہا ہے ،تاہم انہوں نے اس کی وجہ نہیں بتائی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ روس کا …
روس کا اوساکا کی عالمی نمائش 2025میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

مزید خبریں
ماسکو۔30نومبر (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ وہ جاپان کے شہر اوساکا میں ہونے والی ایکسپو 2025میں شرکت نہیں کرے گا۔
جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس میں قائم عالمی نمائشوں کے بیورو کے عمومی اجلاس میں روسی نمائندے نے کہا کہ ان کا ملک اوساکا میں ہونے والی ایکسپو 2025سے دستبردار ہورہا ہے ،تاہم انہوں نے اس کی وجہ نہیں بتائی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ روس کا یہ فیصلہ یوکرین پر ماسکو کے حملے کے جواب میں جاپان اور مغربی اقوام کی کارروائیوں کا ردعمل ہے۔
واضح رہے کہ جاپان کی حکومت نے اس ماہ کے شروع میں ہی بتادیا تھا کہ میکسیکو اور ایستونیا ایکسپو 2025سے دستبردار ہو گئے ہیں جب کہ ڈنمارک سمیت نو ممالک نے شرکت کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔روس کی دستبرداری کا مطلب ہے کہ اب 159 ممالک کی شرکت متوقع ہے۔








