ماسکو۔10دسمبر (اے پی پی):روس کے علاقے اوانووو میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں7افراد سوار تھے۔ اردو نیوز کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے بیان میں بتایا ہے کہ طیارہ مرمتی کام کے بعد ٹیسٹ فلائٹ پر تھا۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ طیارے میں سوار 7 افراد میں سے کوئی زندہ بچ سکا ہے یا نہیں۔ وزارت دفاع نے کہا …
روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ

مزید خبریں
ماسکو۔10دسمبر (اے پی پی):روس کے علاقے اوانووو میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں7افراد سوار تھے۔ اردو نیوز کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے بیان میں بتایا ہے کہ طیارہ مرمتی کام کے بعد ٹیسٹ فلائٹ پر تھا۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ طیارے میں سوار 7 افراد میں سے کوئی زندہ بچ سکا ہے یا نہیں۔ وزارت دفاع نے کہا کہ دارالحکومت ماسکو سے 200 کلومیٹر مشرق میں واقع اوانووو ریجن میں مرمتی کام کے بعد ٹیسٹ فلائٹ کے دوران اے این 22 فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ایک غیرآباد علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔وازرت نے بتایا کہ علاقے میں ملبے کی تلاش کے لیے ٹیم روانہ کر دی گئی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔








