ماسکو۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) روسی گندم کے برآمدی نرخوں میں اضافہ ہو گیا۔آئیکار ایگری کے مطابق ہفتے بھر کے لئے.5 12فیصد پروٹین کی حامل عمدہ روسی گندم کی بلیک سی پرائسز برائے اکتوبر سپلائی 232 ڈالر فی ٹن فری آن بورڈ طے پائیں جو کہ گذشتہ ہفتے 228 ڈالر فی ٹن تھیں۔سیواکون سے جاری رپورٹ کے مطابق گندم کی سپلائی کی برآمدی قیمت ایک ڈالر اضافہ کے ساتھ 230 ڈالر فی ٹن اور بارلے کی 2 ڈالر اضافہ کے ساتھ 234 ڈالر فی ٹن طے پائی ہے۔