روس کے ساتھ سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہیں،چین

217

ماسکو۔23جولائی (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ مل کر سرمایہ کاری کے تعاون کی سطح مسلسل بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ تاس کے مطابق یہ بات چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ زیو ژیانگ نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں پہلے روسی ہم منصب (نائب وزیر اعظم )ڈینس مانتوروف کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ چین سربراہان مملکت کے اہم اتفاق رائے پر مکمل عمل درآمد ،دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے تعاون کی سطح کو مستقل بنیادوں پر بڑھانے کے لیے روس کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی حمایت کو تقویت دینے اور فعال طور پر سرمایہ کاری کا سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ چین کے نائب وزیر اعظم نے مشترکہ منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے روابط کو مضبوط بنانے اور علاقائی تعاون بہتر بنانے کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی تجویز دی۔