روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 8 ارب ڈالر سے تجاوز

153

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے زریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 8 ارب ڈالر جبکہ سرمایہ کاری کاحجم 900ملین ڈالرسے تجاوزکرگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2020 سے لیکرمئی 2024 کے اختتام تک سمندرپارپاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے زریعہ بجھوائی جانیوالی ترسیلات زرکامجموعی حجم 8.005 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔مئی میں آرڈی اے کے زریعہ سمندرپارپاکستانیوں نے 224 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مئی کے اختتام تک آرڈی اے کے زریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ملک میں سرمایہ کاری کاحجم 900 ملین ڈالرسے تجاوزکرچکاہے۔

سمندرپاکستانیوں نے نیاپاکستان روایتی سرٹیفیکیٹس میں 338 ملین ڈالر، نیاپاکستان اسلامی سرٹیفیکیٹس میں 582 ملین ڈالر، اورپاکستان سٹاک ایکسچینج میں 37 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔