روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا مجموعی حجم 14.15 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر 14.15 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا مجموعی حجم 14.15 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2020ء سے لیکر اب تک سمندرپارپاکستانیوں نے ان اکائونٹس کے ذریعہ 14.15 ارب ڈالر سے زیادہ ترسیلات زرملک ارسال کیں، ستمبر 2026ء کے دوران روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے 251 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جبکہ اس دوران 9 ہزار 458 نئے اکائونٹس کھولے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2020ء سے اب تک روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے مجموعی طور پر 975,602 اکائونٹس کھولے جا چکے ہیں۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ان اکائونٹس کے ذریعے ترسیلات زر کا ماہانہ اوسط حجم 289 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ ستمبر 2020ء سے اب تک ماہانہ اوسط ترسیلات زر 194 ملین ڈالر رہی ہیں۔







