راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر، جرائم پیشہ گینگز، منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق صادق آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے 11 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور نقدی برآمد کی۔
رولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 18 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
راولپنڈی۔5اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر، جرائم پیشہ گینگز، منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق صادق آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے 11 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور نقدی برآمد کی۔
گوجر خان، سٹی اور نیو ٹاؤن پولیس نے چوری، نقب زنی، سٹریٹ کرائم اور دیگر وارداتوں میں ملوث 3 گینگز کے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ پانی کی موٹریں، پنکھا، 5 موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان برآمد کیا۔واہ کینٹ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں سال 2009ء سے مطلوب اشتہاری کو گرفتار کیا، جبکہ نیو ٹاؤن پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر رابری کی بوگس کال کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
راول ڈویژن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 6 افراد کو گرفتار کرکے ایک کلو 100 گرام چرس اور 44 لیٹر شراب برآمد کی، جبکہ پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 4 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔







