روٹ ٹو مکہ اقدام کے تحت پہلی حج پرواز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے روانہ
روٹ ٹو مکہ اقدام کے تحت پہلی حج پرواز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے روانہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ روٹ ٹو مکہ اقدام کے تحت علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے پہلی حج پرواز SV-5735 مقررہ وقت صبح 10:30 کے بجائے صبح 10:54 پر روانہ ہوئی۔اس موقع پر ایئرپورٹ پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف،حافظ طاہر محمود اشرفی اور مملکت سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید نے شرکت کی ۔
تقریب کے دیگر شرکاء میں انجینئر جفن بن خلف علی الشمر، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا ، میجر جنرل ڈاکٹر صالح بن سعد المیرابہ،پنجاب کے صوبائی وزیر برائے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق اور ایئرپورٹ کے سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ،جن میں ائیرپورٹ مینجر، ڈپٹی ائیرپورٹ مینجر، سٹیشن مینجر، ٹرمینل مینجرز ڈیپارچرز اینڈ ارائیولز، مینجر ائیرسائیڈ، آفیسر انچارج پی ایس ایس، چیف سکیورٹی آفیسر اے ایس ایف اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن شامل ہیں۔ پرواز کی روانگی کے دوران دیگر تمام ائیرپورٹ آپریشنز معمول کے مطابق جاری رہے۔







