اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی): نگران حکومت کے اقدامات کے نتیجہ میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کے بعد پٹرول کی قیمت 40 روپے اور ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت15روپے فی لیٹر کم کر دی ہے جبکہ انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت 1.33 روپے مزید کم ہو گئی۔ گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی 276.83 روپے تھی جو275.5 روپے تک کم ہو گئی، سٹاک مارکیٹ دوران ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس 50ہزارکی حد عبور کرے گی۔
سٹیٹ بینک سے جاری بیان کے مطابق ڈالر کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لئے حکومت نے منظم جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون جاری ہے جو قومی معیشت کو نقصان پہنچا رہا تھا۔ کریک ڈائون کے دوران غیر قانونی معاشی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کی نشاندہی کے بعد ا ن کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔
گذشتہ چند روز کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں بتدریج اضافہ نگران حکومت کی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک ڈالر کی قیمت میں تقریبا24 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 50 روپے سے زائد کمی واقع ہوئی ہے۔نگران حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ہوئی ہے۔
دوران ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس 50ہزارکی حد عبور کر گیا۔ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔خیال رہے کہ ڈالر کی قیمت میں بلند ترین سطح سے 31 روپے 30 پیسے کی کمی ہوئی ہے، ایک ماہ سے زائد عرصے میں روپے کی قدر میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 276 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔