روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

کراچی ۔ 14 فروری (اے پی پی) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 4 پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 110.64 روپے سے کم ہو کر 110.60 روپے ہو گئی۔ اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر …

کراچی ۔ 14 فروری (اے پی پی) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 4 پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 110.64 روپے سے کم ہو کر 110.60 روپے ہو گئی۔ اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے گر گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید 111.60 روپے سے کم ہو کر 111.40 روپے اور قیمت فروخت 111.90 روپے سے کم ہو کر 111.70 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت 139 روپے سے کم ہو کر 138.50 روپے ہو گئی، اسی طرح 1.50 روپے کی کمی سے برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت فروخت 156.50 روپے سے کم ہو کر 155 روپے ہو گئی۔