روہت شرما کی دھواں دار بیٹنگ، ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیسری ڈبل سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی

چندی گڑھ ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے سٹار اوپننگ بیٹسمین روہت شرما نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیسری ڈبل سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی، شرما یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں 12 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 208 رنز کی ناقابل …

چندی گڑھ ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے سٹار اوپننگ بیٹسمین روہت شرما نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیسری ڈبل سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی، شرما یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں 12 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 208 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر کارنامہ انجام دیا۔ بدھ کو کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں روہت شرما نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن باﺅلرز کا بھرکس نکال دیا، ان کے سامنے حریف باﺅلرز بالکل بے بس نظر آئے، انہوں نے گراﺅنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے شاندار ڈبل سنچری سکور بنائی۔

Leave a Reply