روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی بند کی جائے، عرب لیگ کا مطالبہ

قاہرہ ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) عرب لیگ نے اپنے تحریری اعلامیئے میں حکومت میانمارسے مطالبہ کیا کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ظلم و بربریت کی تحقیقات کرواتے ہوئے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ عرب نیوز کے مطابق عرب لیگ اور عرب پارلیمان نےاراکان مسلمانوں کی نسل کشی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تحریری اعلامیئے میں حکومت میانمار سے مطالبہ کیا کہ روہنگیا …

قاہرہ ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) عرب لیگ نے اپنے تحریری اعلامیئے میں حکومت میانمارسے مطالبہ کیا کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ظلم و بربریت کی تحقیقات کرواتے ہوئے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ عرب نیوز کے مطابق عرب لیگ اور عرب پارلیمان نےاراکان مسلمانوں کی نسل کشی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تحریری اعلامیئے میں حکومت میانمار سے مطالبہ کیا کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ظلم و بربریت کی تحقیقات کرواتےہوئے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور کہا ہے کہ اقوام متحدہ ، آسیان اور اسلامی تعاون تنظیم روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

Leave a Reply