روہنگیا مہاجرین کی میانمار واپسی کیلئے حالات سازگار نہیں، اقوام متحدہ

نیوریاک ۔9 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ اہلکار نے کہا ہے کہ میانمار کی حکومت کے اصرار کے باوجود ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے لاکھوں روہنگیا مہاجرین کی میانمار کی ریاست رخائن واپسی کے لئے حالات ابھی تک سازگار نہیں ہیں۔ میانمار کے سب سے بڑے شہر ینگون سے رپورٹوں کے مطابق میانمار حکومت مسلسل اس امر پر اصرار کر رہی ہے کہ …

نیوریاک ۔9 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ اہلکار نے کہا ہے کہ میانمار کی حکومت کے اصرار کے باوجود ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے لاکھوں روہنگیا مہاجرین کی میانمار کی ریاست رخائن واپسی کے لئے حالات ابھی تک سازگار نہیں ہیں۔ میانمار کے سب سے بڑے شہر ینگون سے رپورٹوں کے مطابق میانمار حکومت مسلسل اس امر پر اصرار کر رہی ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے لاکھوں مسلم اقلیتی روہنگیا مہاجرین کی واپسی کے لئے تیار ہے لیکن اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ اہلکار نے واضح طور پر کہہ دیا کہ ان مہاجرین کی رخائن واپسی کے لئے حالات ابھی تک سازگار نہیں ہیں۔

مزید خبریں