روہن بھوپنا ومبلڈن اوپن ٹینس مینز ڈبلزکے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

90
Men's Doubles Quarterfinals
Men's Doubles Quarterfinals

لندن۔4جولائی (اے پی پی):بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ انہوں نے مینز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں سینڈر آرینڈز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار رابن ہاس پر مشتمل نیدرلینڈز کی جوڑی کو شکست دی ۔

انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میچ میں بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےسینڈر آرینڈز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار رابن ہاس پر مشتمل نیدرلینڈز کی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 4-6سے نہ صرف شکست دی

بلکہ میگا ایونٹ میں مینز ڈبلز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔فاتح جوڑی کا مینز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں کانسٹینٹن فرانٹزن اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ہینڈرک جیبینز پر مشتمل جرمنی جوڑی سے ہوگا۔