روہیت شرما کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں

98

وشاکھاپٹنم ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) بھارتی بلے باز روہیت شرما نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بناکر اپنی سلیکشن کو درست ثابت کر دیا، اوپننگ بیٹسمین روہیت شرما کو دس ماہ بعد جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں موقع دیا گیا، انہوں نے دوسری اننگز میں بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 127 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، یہ ان کی پانچویں ٹیسٹ سنچری ہے، واضح رہے کہ شرما نے پہلی اننگز میں 176 رنز بنائے تھے۔