اقوام متحدہ ۔21دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہاکہ رو س اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات ناممکن ہیں اور دونوں ممالک کی جنگ جاری رہے گی ۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتیرس نے مزکری دفتر میں خطاب کےدوران کہاکہ روس اور یوکرین کے درمیان موئثر امن مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ میرے خیال میں روس اور یوکرین کے درمیان عسکری جھڑپیں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا ہے کہ سنجیدہ سطح کے امن مذاکرات کے لئے انتظار کی ضرورت ہے اورروس یوکرین کے حوالے سے ہم مستقبل قریب میں حقیقی اور پائیدار امن کی خاطرمذاکرات کے انعقاد بارے کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہیں ۔
انہوں نےمزید کہاکہ اقوام متحدہ نے امن مذاکرات پر توانائی خرچ کرنے کی بجائے اپنی کوششوں کا رخ روس کے یوکرین کی بحیرہ اسود بندرگاہ کے لئے بذریعہ پائپ لائن امونیا برآمدات کرنےاور جنگی قیدیوں کے تبادلے میں تیزی لانے جیسے معاملات کی طرف موڑ دیا ہے۔