شیخوپورہ۔ 09 دسمبر (اے پی پی):شیخوپورہ میں رکشہ اور مزدا وین میں تصادم کے نتیجہ میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ لاہور روڈ کی آبادی کوٹ عبدالمالک انٹر چینج کے قریب رکشہ اور وین کے درمیان تصادم میں 44سالہ عرفان شدید زخمی ہونے کے باعث موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ مرد و خواتین مسافروں سمیت 9 زخمی افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کردیا ،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔