رکن قومی اسمبلی اسد عمر کی سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کےلئے معاشی و اقتصادی اصلاحات ضروری ہیں۔ نوجوانوں سمیت پوری قوم کی امیدیں عمران خان سے لگی ہوئی ہیں۔ تحریک انصاف قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کےلئے معاشی و اقتصادی اصلاحات ضروری ہیں۔ نوجوانوں سمیت پوری قوم کی امیدیں عمران خان سے لگی ہوئی ہیں۔ تحریک انصاف قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسد عمر نے کہا کہ حکومت کو بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ قوم کو معاشی استحکام دئیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ لوگوں کو بہتر سے بہتر روزگار سہولتیں فراہم کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کےلئے معاشی، اقتصادی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو ہنگامی بنیادوں پر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اصلاحات کے ایجنڈے پر کام کرے گی اور قومی امنگوں پر پورا اترے گی۔