حیدرآباد17اگست (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے سکریٹری جنرل رکن قومی اسمبلی عامر کیانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاﺅن طریقہ کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے، حکومت ایم ایل ون سمیت میگا پروجیکٹ پر کام شروع کررہی ہے ،سندھ کی حالت بہت خراب ہے یہ ہم نہیں سب کہہ رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں پریس کانفرنس …
رکن قومی اسمبلی عامر کیانی کا حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
حیدرآباد17اگست (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے سکریٹری جنرل رکن قومی اسمبلی عامر کیانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاﺅن طریقہ کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے، حکومت ایم ایل ون سمیت میگا پروجیکٹ پر کام شروع کررہی ہے ،سندھ کی حالت بہت خراب ہے یہ ہم نہیں سب کہہ رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم ہاﺅس کے کوآر ڈینیٹر احمد خان نیازی رکن قومی اسمبلی نذہت پٹھان ، صداقت جتوئی ،سید ذوالفقار علی شاہ ، محفوظ عرسانی ، ناصر قریشی، جمشید علی شیخ اور دیگر عہدے دار بھی موجود تھے۔ عامر کیانی نے کہاکہ میں سندھ میں پی ٹی آئی کے روٹھے ہو ئے ساتھیوں کو منانے اور رابطہ کارکنان کے لیے آیا ہوں، مجھے حوصلہ افزاءنتائج مل رہے ہیں۔ آج پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو نے والے ڈاکٹر عاصم بلوچ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کو مسائل ورثے میں ملے ہیں ،ملک کے خزانے کے ساتھ سابقہ حکومتوں نے جو حشر کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس نے ہماری معیشت اور کارکردگی کو متاثر کیا ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان کے اسمارٹ لاک ڈاﺅن کے فارمولہ کو دنیا میں سراہا جارہا ہے سندھ میں بھی پہلے اختیار کرلیا جاتا تو یہاں تشویش ناک صورتحال نہ ہو تی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چائنا کے ساتھ مل کر ایم ایل ون منصوبہ سمیت میگا پروجیکٹ شروع کررہی ہے جس سے روزگار ملے گا اور ملک ترقی کی جانب گا مزن ہو گا۔انہوںنے کہاکہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے پاس کوئی پروگرام نہیں ہے۔ پی پی اور نواز دور حکومت میں ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بنائے گئے، لاڑکانہ سے لیکر کراچی تک عوام مشکلات سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے احساس پروگرام خالصتاً غیر سیاسی بنیادوں پر چلایا ہے جس کا سندھ کے غریب لوگوں کو بھی فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی معیشت سنبھالے کی طرف ہے اس سال28فیصد زائد ٹیکس وصول کیا گیا ہے اور تاریخ میں پہلی بار2,1بلین کی براہ راست سرمایہ کاری ہو رہی ہے انہوں نے کہاکہ آٹا ، گندم اور شکر کی ذمہ دار صوبائی حکومتیں ہو تی ہیں اور کرائسز کے بھی یہی حکومتیں ذمہ دار ہیں تاہم حکومت اس مسئلہ پر توجہ دیکر اسے حل کی جانب لے جارہی ہے انہوں نے کہاکہ حیدرآباد جن مسائل سے دوچار ہے اسکا ہمیں احساس ہے لیکن سندھ حکومت کو نہیں ہے۔








