ٹوکیو ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) جاپان میں جاری رگبی ورلڈ کپ 2019 میں پیر کو واحد میچ میں سکاٹ لینڈ اور ساموا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ساموا کی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں روس کو بآسانی 34-9 سے شکست دی تھی جبکہ سکاٹ لینڈ کو پہلے گروپ میچ میں آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی کپ میں 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، میگا ایونٹ کا فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔