اندور ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) جاپان اور چین کی ٹیمیں ویمنز باسکٹ بال ایشیا کپ 2019 کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ اندور سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جاپان نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 76-64 سے ہرایا، فاتح ٹیم کی جانب سے نیکو موتو ہاشی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 22 پوائنٹس سکور کئے۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے …
جاپان اور چین کی ٹیمیں ویمنز باسکٹ بال ایشیا کپ کے فائنل میں داخل

مزید خبریں
اندور ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) جاپان اور چین کی ٹیمیں ویمنز باسکٹ بال ایشیا کپ 2019 کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ اندور سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جاپان نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 76-64 سے ہرایا، فاتح ٹیم کی جانب سے نیکو موتو ہاشی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 22 پوائنٹس سکور کئے۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں چین نے جنوبی کوریا کو 80-52 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی، ہین ذو نے چین کی طرف سے 17 پوائنٹس سکور کئے۔ واضح رہے کہ چین کو سب سے زیادہ 17 ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔








