رہنما جے یو آئی عبدالغفور حیدری کا مولانا ادریس کی شہادت پر افسوس کا اظہار
رہنما جے یو آئی عبدالغفور حیدری کا مولانا ادریس کی شہادت پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے شیخ الحدیث مولانا ادریس کی شہادت پر گہرے غم و دکھ کا اظہار کیا ہے۔
جے یو آئی کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ شیخ الحدیث مولانا ادریس کی شہادت قومی سانحہ ہے، انہوں نے دین اور ملک کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔
رہنما جے یو آئی نے کہا کہ شہید رہنما کی جدائی بڑا صدمہ ہے، حکومت فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا ادریس مدبر عالم اور سنجیدہ سیاسی رہنما تھے، شہید کی دینی و سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔








