ریئر ایڈمرل آصف خالق نے بحیثیت کمانڈر کراچی ذمہ داریاں سنبھال لیں

کراچی ۔ 7 مئی (اے پی پی) ریئر ایڈمرل آصف خالق نے بحیثیت کمانڈر کراچی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ تبدیلیءکمانڈ کی ایک پر وقار تقریب پیر کو پی این ایس بہادر میں منعقد ہوئی جہاں ریئر ایڈمرل اطہر مختار نے نوتعینات کمانڈر کراچی کو ذمہ داری سپرد کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ریئر ایڈمرل آصف خالق کراچی میں قائم پاک بحریہ …

کراچی ۔ 7 مئی (اے پی پی) ریئر ایڈمرل آصف خالق نے بحیثیت کمانڈر کراچی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ تبدیلیءکمانڈ کی ایک پر وقار تقریب پیر کو پی این ایس بہادر میں منعقد ہوئی جہاں ریئر ایڈمرل اطہر مختار نے نوتعینات کمانڈر کراچی کو ذمہ داری سپرد کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ریئر ایڈمرل آصف خالق کراچی میں قائم پاک بحریہ کے تمام ٹریننگ یونٹس کے سربراہ ہوں گے۔ ریئر ایڈمرل آصف خالق نے 1983ءمیں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی اور 1985ءمیں آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ ایک شاندار کیریئر کے حامل ہیں جس کے دوران انہوں نے مختلف اہم کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ ان کی اہم کمانڈ تعیناتیوں میں کمانڈنگ افسر پی این ایس بابر ، خیبر اورکمانڈر اٹھارویں ڈسٹرایئر اسکواڈرن کے عہدے شامل ہیں۔